تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راو نے دعوی کیا ہے کہ
آئندہ انتخابات میں ٹی آر ایس کی کامیابی کے سفر کا آغاز جگتیال ضلع سے
ہوگا۔انہوں نے جگتیال ضلع کے منی اسٹیڈیم میں پارٹی کے جلسہ سے کل شب
خطاب کرتے
ہوئے کہا کہ جگتیال کے عوام نے تلنگانہ تحریک کو کافی طاقت دی ہے۔کریم نگر لوک سبھا کے ضمنی انتخاب میں اگرغلطی سے کے چندرشیکھر راو ہار
جاتے اور اگرجیون ریڈی کی جیت ہوتی تو آج تلنگانہ کا قیام عمل میں نہیں آتا
۔